خبرنامہ اسلامی مرکز— 243
l ترجمہ کتاب ابھی حال ہی میں صدر اسلامی مرکز کی انگریزی کتاب آئڈیالوجی آف پیس کا عربی ورزن ’عقیدة السلام‘ کے نام سے سعودی عرب سے شائع ہوا ہے۔ اس کتاب کو سعودی عرب کے ایک معروف ادارہ ’العبیکان ‘نے شائع کیا ہے۔ کتاب کا عربی ترجمہ بسام عثمان احمد ابوزید نے کیا ہے۔ سی پی ایس انٹرنیشنل کی ویب سائٹ سے اس کتاب کا پی ڈی ایف ورزن ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
l سی پی ایس کی ایک نئی ٹیم مغربی بنگال کے رسڑا (ضلع ہگلی )میں کچھ مہینوں پہلے بنی ہے۔ کولکاتا ٹیم کےتعاون سے ٹیم نے اپنی ایکٹیوٹی کی شروعات رسڑا میں ایک لائبریری کے افتتاح کے موقع پرکی ۔ اس موقع پر انھوں نےانگلش ترجمہ قرآن ، اسپرٹ آف اسلام وغیرہ، علاقہ کے ڈی ایس پی اور دوسرے پولیس آفیسرس کو پیش کیا۔ سب نے اس گفٹ کو خوشی اور شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔
l کناڈا چیپٹر خواجہ کلیم الدین صاحب (امریکا )کی اطلاع کے مطابق، مسٹر عاصم شفیع ، ان کی بیوی مہوش اور دیگر احباب نے کناڈا میں دعوہ ورک شروع کردیا ہے۔ ان لوگوں نے آفیشیل طور پر سی پی ایس کناڈاکے لیے وہاں کی حکومت سے منظوری حاصل کی ہے ۔ اور مذکورہ بینر کے تحت یہ لوگ کناڈا میں مدعو حضرات کے درمیان دعوہ لٹریچر تقسیم کررہے ہیں۔
l 30 دسمبر 2015 کو سی پی ایس کولکاتا کے مسٹر سیف اللہ مغربی بنگال کے گورنر جناب کیشری ناتھ ترپاٹھی سے ملے اور ان کو صدر اسلامی مرکز کے قرآن کا انگریزی ترجمہ، ایج آف پیس اور اسپرٹ آف اسلام، ٹررزم: اٹس روٹ کاز اینڈ سولوشن (لیفلیٹ)،پیش کیا۔ جناب گورنر صاحب نے مسٹر سیف اللہ کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس انگلش میں قرآن نہیں تھا۔ وہ اس کو ضرور پڑھیں گے۔گورنر مغربی بنگال کے اے ڈی سی مسٹر سنہاسس دِرگھانگی کو بھی دعوتی لٹریچر پیش کیا گیا۔
l 10دسمبر2015 کو سی پی ایس سہارن پور ٹیم کے ڈاکٹر اسلم صاحب نے صدر اسلامی مرکز کی کتاب ’دی ایج آف پیس ، اسپرٹ آف اسلام اور دوسری کتابیں شوبھت یونی ورسٹی (دہلی)کے چیر مین ڈاکٹر شوبھت کمار کو بطور ہدیہ دیا۔ ڈاکٹر شوبھت نے بھی ڈاکٹر اسلم کو گیتا پیش کی اور پیس ہال سہارن پور کو دیکھنے اور صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر ہریانہ کے بی ڈی ایس کالج کے چیئر مین مسٹر روندر رانا اور ڈاکٹر راکیش پنور چیئر مین شکھمبھر کالج بھی موجود تھے۔
l 18-27دسمبر 2015 کو الہٰ آباد میں ایک نیشنل بک فیئر منعقد ہوا اس میں سی پی ایس الہ آباد کے ممبر ابرار صاحب نے محمد اوصاف اور محمد عتیق کے تعاون سے ایک بک اسٹال لگایا۔ اسٹال پر آنے والے زیادتر افراد غیرمسلم تھے جو کہ قرآن لینے کے لیے آئےتھے۔اسی کے ساتھ ان کو معاون لٹریچر بھی دیا گیا۔ ان سے گفتگو کے دوران محسوس ہوا کہ یہ سبھی لوگ صراط مستقیم کے متلاشی ہیں۔ حق کی تلاش انھیں قرآن کی طرف کھینچ لائی ہے۔قرآن کے بعد سب سے زیادہ لوگوں کی خواہش محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حالاتِ زندگی کو پڑھنے کی تھی۔ اس دوران \یہ بات پتہ چلی کہ زیادہ تر غیر مسلم حضرات صدراسلامی مرکز اور ان کی کتابوں سے واقف ہیں۔ انھوں نے اپنے گہرے تاثر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا جیسے اسکالر کی ضرورت ہر دور میں تھی اور ہے۔ انھوں نے مولانا کے لیے دعا بھی کی۔
l 16-18 دسمبر 2015 کو چتنی بھون، ناگپور میں ایک سہ روزہ پرنسپل ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ کانفرنس کا موضوع تھا، ہارمنی تھرو ایجوکیشنــ(Harmony through Education)۔ ناگپور کامپٹی الرسالہ ٹیم کے ممبر جناب ساجد احمد خان نےاس پروگرام میں اپنے کالج کی جانب سے شرکت کی۔ کانفرنس کے آخری دن مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب دیویندر فڈناویس اس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پرجناب ساجد احمد خان نے وزیر اعلی موصوف کوقرآن کا انگلش ترجمہ اور دی ایج آف پیس دیا۔ اور ان سے یہ درخواست کی کہ مہاراشٹرا کے اردو اسکولوں میں الرسالہ کو سبسکرائب کیا جائے،کیوں کہ اس سے امن شانتی کا سبق ملتا ہے۔ یہ دیکھ کر اس موقع پرموجودتمام لوگ بشمول کنوینر مسز مرینالی دستر نے مائیک کے ذریعہ ان سے قرآن کے لیے فرمائش کی۔جناب ساجد صاحب نے تمام لوگوں کی ریکویسٹ نوٹ کی ۔ ان کو مطلوبہ دعوتی لٹریچر بعد کو انشاء اللہ بھیج دیا جائے گا۔یہاں پر ایک قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس ملاقات کا انتظام پروگرام کے کنوینر مسٹر وجے پھانسکر (ان کا ذکر اس سے پہلے الرسالہ کے خبرنامہ میں آچکا ہے) نےکروایا تھا۔
l دسمبر کی 25 سے 31 تاریخ کے درمیان صدر اسلامی مرکز نے سی پی ایس دہلی کی ٹیم کے ساتھ کناڈا کا سفر کیا۔ یہ سفر کناڈا کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے تھا۔ اس کانفرنس کا نام ہے Reviving the Islamic Spirit (RIS)۔ یہ کانفرنس کناڈا کے مسلم نوجوانوں کی تنظیم ہر سال منعقد کرتی ہے۔ اس درمیان، مختلف موضوعات پر صدر اسلامی مرکز نے لکچر دیے، اور مختلف لوگوں سے سوال و جواب اور انٹرایکشن ہوا۔ اس کے علاوہ کناڈا کے ایک دوسرے اسلامک سینٹر نیو مارکیٹ اسلامک سینٹر میں بھی صدر اسلامی مرکز کا خطاب ہوا۔ دعوتی رضاکاروں نے ان تمام مواقع پر قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر لوگوں کے درمیان تقسیم کیا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس سفر پر اپنے تجربات کو اپنے دو سنڈےخطاب میں بیان کیا ہے۔ ـ’’میرے کناڈا کے سفر کا سبق (Lessons from My Journey to Canada )ـ‘‘۔ اور’’کناڈا کے تجربات (Experiences at Canada )‘‘۔ ان دونوں تقریروں کو سی پی ایس کی ویب سائٹ پر سنا جاسکتا ہے۔
l مسٹر حمید اللہ حمید، کشمیر نےممبئی اور پونا کا دورہ کیاتھا ۔ وہاں انھوں نے مختلف لوگوں سے ملاقات کی۔ ان کی دعوتی رپورٹ ملاحظہ ہو۔ 27 دسمبر کو پریس کلب ممبئی میں صحافی مسٹر وجے سنگھ نے Lunch پر مدعو کیا۔ مختلف اخبار نویسوں سے اسلام اور امن کے موضوع پر کافی دیر تک گفتگو ہوئی۔ آخر میں ممبئی ٹیم کے ممبران نسیم خان، مسٹر اجمل خان، مسٹر محبوب بھائی اور ڈاکٹر جنید شیخ نے صحافیوں کو قرآن اور The Age of Peace ہدیہ میں دیں۔ وہ کافی خوش ہوئے اور ایک صحافی مسٹر نوین کمار نے بتایا کہ وہ پہلے ہی سے چاہتے تھے کہ اپنی بیٹی کو قرآن پڑھائیں۔
29 دسمبر کو مسٹر اجیت پرساد (Director U.T.I.) کے ساتھ ممبئی سے پونہ روانہ ہوا۔ پورے تین گھنٹہ سے زائد کا سفر اسلام، امن، آخرت اور خدا کے موضوع پر گفتگو میں گزرا۔ ہم نے اجیت پرساد صاحب کو قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر دیئے۔ وہ کافی خوش ہوئے۔ ایسا لگتا تھا کہ وہ برسوں سے اس کے منتظر ہیں۔
2 جنوری 2016 کو پروفیسر سوشیلا بھان اور ڈاکٹر چوپرا سے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر میں ملاقات ہوئی۔ ان کو The Age of Peaceخصوصی طورپر تحفہ میںدی گئی۔ اس پورے سفر میں اعلی تعلیم یافتہ غیر مسلم حضرات کے تاثرات سے پتہ چلا کہ وہ اسلام کو گہرائی کے ساتھ جاننے کے خواہش مند ہیں۔ (حمید اللہ حمید، کشمیر)
l 17-24 جنوری کومغربی بنگال اردو اکیڈمی بک فیئر حاجی محسن اسکوائر میں منعقد ہوا۔کولکاتا سی پی ایس ٹیم نے اس بک فیئر میں اپنا اسٹال لگایا۔ اس کا انتظام ٹیم کے ممبرمحمد عبداللہ، آفتاب عالم، شمیم احمد خان وغیرہ نے سنبھالا۔ انھوںنے بک فیئر میں آنے والوں سے انٹرایکش کیا اور ان کو قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر دیئے۔
l 20 جنوری 2016 کو ہندستان ٹائمس نے ایک پروگرام فُوار (Fuaar) سہارن پور میں منعقد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد تھا کہ غریب ونادار بچوںکو کیسے اس لائق بنایا جائے کہ وہ قوم وملک کی تعمیر وترقی میں اپنا اہم رول ادا کرسکیں۔ اس میں علاقہ کے معروف مفکرین مدعو تھے۔ڈاکٹر اسلم (سی پی ایس، سہارن پورٹیم) نے کہاکہ اس دنیا میں کوئی مفلس اور نادار نہیں۔ اس دنیا میں کچھ لوگ حقیقی استطاعت رکھتے ہیں اور کچھ امکانی استطاعت رکھتےہیں۔ضرورت ہے کہ ہم ان کو ہمت اور حوصلہ دیں کہ وہ اپنے امکان کو حقیقت میں تبدیل کرسکیں۔پروگرام کے اختتام پر قرآن اور دعوہ لٹریچر شرکاء کے درمیان تقسیم کیا گیا۔
l ناگپورکامپٹی الرسالہ ٹیم کی اطلاع کے مطابق، ٹیم کے ایک ممبر جناب شجاع احمد خان نے اپنے ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب میں دعوتی کام کیا۔ اس موقع پر انھوں نےانگلش ،ہندی اور مراٹھی میں قرآن کی 200 کاپیاں تمام شرکاء کے درمیان تقسیم کیں۔ جناب موصوف ڈیپارٹمنٹ آف آڈیٹر جنر ل اور ٹیلی گراف سے اکاؤنٹ آفیسر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔
l خواجہ کلیم الدین صاحب امریکا کی اطلاع کے مطابق،مسٹرسمیع عزیز یو ایس اے میں سی پی ایس کے نئے ممبر ہیں۔ انھوں نے ہارٹ فورڈ سیمنری سے گریجویٹ کیا ہے۔ اب وہ ایک ڈیڈیکیٹڈ داعی ہیں۔ وہ چرچ میں جاکر اسلام پر لکچر دیتےہیں اور صدر اسلامی مرکز کا انگلش ترجمہ قرآن، وہاٹ از اسلام اور دوسرے لٹریچر لوگوں کو دیتےہیں۔
l جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایک انٹرفیتھ سیمینار ملّت ہال، باری نگر جمشید پور میں منعقد ہوا۔یہاں سی پی ایس ٹیم نے اس میں ایک اسٹال لگایا اور ترجمہ قرآن اور دعوہ لٹریچر تقسیم کیے۔ تمام مقررین کودعوتی لٹریچر پر مشتمل ایک ایک گفٹ پیکٹ دیا گیا۔ اس پروگرام میں جن لوگوں نے شرکت کی ان میں یہ نام قابلِ ذکر ہیں، مسٹر لیو جان ڈی سوزا( فادر لوپٹاہال چرچ) مسٹر سردار اندر جیت سنگھ (صدر آل گرودوارا، جمشید پور) پروفیسر چندیشور خان، سابق سینئر اے جی ایم (ٹاٹا موٹرس) کے نام شامل ہیں۔
l 13-26جنوری 2016 چنئی پونگل بک فیئر کا انعقاد ہوا۔ اس بک فیئر میں گڈورڈ بکس چنئی نے حصہ لیا۔ اور آنے والے لوگوں کے درمیان ترجمہ قرآن اور پیس لٹریچر بڑے پیمانے پر تقسیم کیا گیا۔ اس بک فیئر کے دوران یونیورسل پبلیکیشن (Universal Publication) نے صدر اسلامی مرکز کی کتابیں تمل زبان میں ترجمہ کرکے ان کو شائع کرنے کا وعدہ کیا ہے۔یہ ادارہ تمل زبان میں بڑے پیمانے پر اسلامی کتابیں شائع کرتاہے۔
l 24 جنوری 2016 کو سنٹر فار پیس اینڈ اسپریچولٹی (الہ آباد) کی طرف سے مقامی طور پرایک دعوہ میٹ کا انعقاد ہوا۔ اس میں توفیق احمد ، رجت جی، محمد اوصاف، محمد شعیب اور مولانا ابرار صاحبان نے شرکت کی۔ یہ ایک افتتاحی ملاقات تھی۔ اس کا مقصد تھا کہ دعوتی کام کو کیسے مزید آگے بڑھایا جائے۔اب یہ میٹنگ انشاء اللہ ہر ہفتے ہو گی۔
l مدعو کی جانب سے دعوتی موقع 26 جنوری 2016 کو سی پی ایسی ممبئی ٹیم نے ودودرا، گجرات کی ایک این جی او ’ناگرک فورم‘ کی دعوت پر ودودرا کا دورہ کیا۔ یہ ٹیم 4 افرادپر مشتمل تھی، مسٹر ساجد انور (ممبئی)، ڈاکٹر جنید (ممبئی)،مسٹر محبوب ہنتگی(ممبئی)، اور مولانافیاض الدین عمری (حیدرآباد)۔ ممبئی ٹیم کا تاثر یہ تھا کہ یہ دورہ اب تک کا ایک انوکھا دورہ تھا۔ ناگرک فورم نے ممبئی ٹیم کو اسلام کی نمائندگی کرنے کے لیے دعوت دی تھی۔ مسٹر محبوب ہنتگی کی اطلاع کے مطابق، اس این جی او کے صدر کنوینر جناب جنک بھائی راؤ نے سارا انتظام کیا تھا۔اس پروگرام میں فیاض الدین عمری کی تقریر ہوئی جو کہ شرکاء نے کافی پسند کی۔ اس کے بعد سوال وجواب کا دور ہوا۔ لوگوں کی گہری دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک صاحب نے کہا کہ میرے یہاں 120 ملازم ہیں۔ آپ ان کے لیے ایک پروگرام بنائیں۔ میں سارا انتظام کروںگا۔ ایک صاحب نے پوچھاکہ آپ کا سنٹر گجرات میں ہے۔ ہم نے کہا کہ نہیں۔ انھوں نے جواب دیا کہ آپ آئیں اور اپنا سنٹر یہاں کھولیں، ہم آپ کو پورا سپورٹ کریں گے۔ایک صاحب نے کہا کہ آپ مولانا کے ساتھ یہاں آئیں ہم ایک بڑا پروگرام رکھیں گے۔ 15 لوگوں نے اسپرٹ آف اسلام کو سبسکرائب کیا۔ تمام شرکاء کے درمیان قرآن اور دعوتی لٹریچر تقسیم کیے گیے۔
l کیرلا میں کوٹایم انٹرنیشنل بک فیسٹ کا انعقاد ہوا۔ اس میں پیس سنٹر(کیرلا) نے حصہ لیا۔اس کے ممبران نے بک فیسٹ میں آنے والے شرکاء سے انٹرایکشن کیا اور ان کے درمیان ترجمہ قرآن اور دعوہ لٹریچر تقسیم کیے۔ تمام لوگوں کی طرف سے نہایت حوصلہ افزا رسپانس دیکھنے کو ملا۔یہ دس روزہ بک فیر 30 جنوری 2016 کو شروع ہواتھا۔
l 30جنوری 2016 کوماتا سندری کالج فار وومن ( آئی ٹی او، نئی دہلی)نے ایک بڑے پروگرام میں اپنا میگزین اسپیس فار آل (SFA: Space for All) لانچ کیا۔ اس پروگرام میں صدر اسلامی مرکز نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی اور ’یونیورسل کنسرن اینڈ یونیورسل ویلفیر‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔اس کے علاوہ مہمانوںمیں پروفیسر پریم سنگھ چندوماجرا(ایم پی، آنندپور صاحب) ،پروفیسرڈاکٹر جسپال سنگھ (وی سی، پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ) ایس ـترلوچن سنگھ (سابق ممبر آف پارلیمنٹ و سابق چیرمین مائنارٹی کمیشن، گورنمنٹ آف انڈیا) ، وغیرہ تھے۔ ان تمام شرکاء کے درمیان دعوہ لٹریچر تقسیم کیے گئے۔
l دہلی فیلڈ ٹیم مختلف مقامات اور مناسبت سے مسلسل دعوت\ کا کام کررہی ہے ۔ جیسےجے پور لٹریچر فیسٹول، 23-24 جنوری 2016 ۔ ماتا سندری کالج ، 30 جنوری 2016۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی،نئی دہلی 10 فروری 2016۔ اسٹریٹ دعوہ بمقام سنٹ اسٹفین کالج، نارتھ کیمپس دہلی یونیورسٹی، نئی دہلی،20 فروری 2016۔ والک آف ہوپ(سری فورٹ آڈیٹوریم، نئی دہلی) 21 فروری 2016۔ کانفرنس آن اسپریچول وزڈم(انڈیا اسلامک سنٹر، نئی دہلی) 25 فروری 2016۔وینکٹیشور کالج (نئی دہلی) 27 فروری2016 ۔ ان تمام جگہوں پر مدعو کی طرف سے کافی حوصلہ بخش رسپانس ملا۔ ٹیم کے ممبرس نے بڑی تعدا میں دعوہ لٹریچر تقسیم کیا۔
l I write this email to thank you and your grandfather Maulana Wahiduddin Khan for taking time and filling the questionnaire that I had sent via Mr. Hafiz Iqbal. The inputs given by him were very helpful and not only did it help me gain better understanding but also helped take my dissertation to a higher qualitative level. The very fact that you all took time to fill the questionnaire sent by a nobody such as me speaks volumes of your humility and zest. I find the work done by Maulana Saheb extremely enriching and necessary in today's time. I admire him for his efforts at bringing in peace and right understanding. I wish that one day we see a united world living in peace and harmony though diverse in many ways. I pray for Maulana Saheb’s and your good health and well being. Thanking you. (Lenoy Jose SJ, Satyanilayam, Chennai)
l Thank you very much for sending these impressive videos of Maulana. I am very inspired by Maulana’s speeches, especially his Sunday talks. (Javed Khan)
l From the past couple of days, I am able to experience peace of mind by listening to Maulana's audio and video lectures. (Aamir Bhat, Srinagar)
اردو اور انگلش ویڈیو، آڈیو دیکھنے،سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ان پیجز پر جائیں:
http://www.cpsglobal.org/videos
http://www.cpsglobal.org/podcasts
واپس اوپر جائیں