خبر نامہ اسلامی مرکز — 228
1. 13 -15 جون 2014 کو بنگلور میں ایک دعوہ میٹ ہوئی۔ اِس دعوہ میٹ میں الرسالہ مشن سے وابستہ انڈیا کےتقریبا 86 ایکٹیوممبران شریک ہوئے- اِس موقع پردعوت اور تربیت کےموضوع پرصدر اسلامی مرکز کےکئی پروگرام ہوئے- اِس کےعلاوہ حاضرین نے اپنے تاثرات بیان کیےاور دعوہ ورک کی پلاننگ کی- اس پروگرام کے درمیان صدر اسلامی مرکز کی نئی کتاب اظہارِ دین کا اجرا بھی عمل میں آیا۔یہ دعوہ میٹ بنگلور کے باہر نیچرل ماحول میں بنے ہوئےہوٹل وستار میں ہوئی ۔ مز سارہ فاطمہ نے مقامی ٹیم کےتعاون سے اس پروگرام کو آرگنائز کیاتھا-اِس دعوہ میٹ کے لکچرز کو اس لنک پر سنا جاسکتا ہے:
http://alquranmission.org/podcasts.aspx
2.20 جون 2014 کو زی نیوز نے عراقی کرائسس پر صدر اسلامی مرکز کا ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویوکے دوران موضوع سے متعلق سوالات کا جواب دیاگیا- گفتگو کے دوران ایک بات یہ کہی گئی کہ ساری دنیا کے مسلمانوں کو یہ بات معلوم نہیں ہے کہ جمہوریت کتنی اہم چیز ہے۔ اس لیے ضرورت یہ ہےکہ انہیں اس بارے میں ایجوکیٹ کیا جائے، تبھی اس قسم کے جھگڑے ختم ہو سکتے ہیں۔
3. 25 جون 2014 کو نیوز چینل آج تک اور ہڈ لائن کے ایک رپورٹر نے ایک انٹرویو لیا۔ انٹر ویو اس بات پر تھا کہ موجودہ عراقی کرائسس کے موقع پر ہندوستان سےشیعہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کااپنے مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے عراق جا نا کیسا ہے۔ صدر اسلامی مرکز نے یہ کہا کہ ان کا وہاں جانا ریزلٹ کے اعتبار سےٹھیک نہیں ہوگا، اگرچہ وہ پیس کےنام پر جائیں۔ شیعہ جائیں گے تو سنی ری ایکٹ کریں گے، اور سنی جائیں گےتو شیعہ۔یہ انٹرویو ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تھا۔ان دونوں انٹرویوز کو CPS International کی ویب سائٹ پر سنا جا سکتا ہے۔
http://cpsglobal.org/podcast/maulanas-interactions
4. ٹائمس آف انڈیا گروپ کے اسپریچول اخبار اسپیکنگ ٹری کی جانب سے 12-13 جولائی 2014 کو ایک پروگرام آرگنائز کیا گیا۔ اس پروگرام میں صدر اسلامی مرکز نے افتتاحی خطاب کیا۔ تقریر کے بعد کچھ سامعین نے سوال کیے، جس کا صدر اسلامی مرکزنے تشفی بخش جواب دیا۔ اس دو روزہ پروگرام میں سی پی ایس دہلی فیلڈ ٹیم نے شرکت کے لیے آنے والوں کے درمیان قرآن اور دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔ یہ پروگرام انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر دہلی میں ہوا تھا۔
5. الرسالہ مشن کا کام اب ساؤتھ انڈیا کی ریاست کیرلا میں بھی شروع ہوگیا ہے۔ 19 جولائی 2014 کو کالیکٹ میں ایک سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا، جس کا نام سینٹر فار پیس رکھا گیا ہے۔ کیرلا میں الرسالہ مشن سے وابستہ مسٹر شبیر علی نے مقامی ساتھیوں کے تعاون سے اس کو شروع کیا ہے۔
6. 26-28 جون 2014 کو صدر اسلامی مرکز نے اپنے فیملی ممبرس اور سی پی ایس کی ایک ٹیم کے ہمراہ لکھنؤ اور فیض آباد کا سفر کیا، اور وہاں دعوۃ میٹ کی۔ اِس موقع پردعوت اور تربیت کےموضوع پرصدر اسلامی مرکز کےکئی پروگرام ہوئے-جس سے مقامی ساتھیوں کو ایک بوسٹ (boost) ملا۔انہوں نے نئے جذبے کے ساتھ اور زیادہ دعوتی کام کرنے کا عہد کیا ہے۔
7. 17 جولائی 2014 کو اٹلی کے اسپریچول گرو مسٹر ماریو اپنے 90 ڈسائپل کے ساتھ سی پی ایس تشریف لائے۔ اس مناسبت سے صدر اسلامی مرکز نے ان کے درمیان ایک تقریر کی۔ اس کے بعدسوال و جواب کی نششت رہی۔ پروگرام کے آخر میں رمضان کی مناسبت سےتمام لوگوں کی افطار پارٹی ہوئی اور انہیں قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ جس کو تمام لوگوں نے بخوشی قبول کیا۔
8. انڈین کلچر اور ہیریٹیج کی آن لائن اوپن انسائیکلوپیڈیا Sahapedia کی نمائندہ مز نہاریکا گپتا نے 24 جولائی 2014کو رمضان اور عید الفطر پر صدر اسلامی مرکزاور سی پی ایس کے ممبران کے انٹرویو لئے۔ دوران انٹرویو صدر اسلامی مرکز نے جو باتیں کہیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ رمضان کا بنیادی مقصد انسان میں تقوی ، شکر اور صبر کی صفت پیدا کرناہے۔ یہ انٹرویو انگریزی زبان میں تھا۔
9. 29 جولائی 2014 کو صدر اسلامی مرکز نے عید کے موقع پرایک خطاب کیا۔ اس کا عنوان تھا— —عید کا پیغام۔ یہ پروگرام G-10، نظام الدین ویسٹ میں ہوا۔ اور سی پی ایس ٹیم دہلی کے ممبران اس میں شریک ہوئے۔
10. انڈیااورانڈیاسےباہرکےمختلف مقامات پر ہمارے ساتھی بڑےپیمانےپرقرآن اور دعوتی لٹریچر کی اشاعت کا کام کر رہے ہیں- اب دعوتی کا م کا ایک تخلیقی طریقہ انہوں نے تلاش کیا ہے، اسٹریٹ دعوۃ۔ وہ یہ کہ کسی روڈ کے کنارے، جہاں پبلک کی آمد و رفت رہتی ہے، وہ ایک اسٹال لگا کر پر امن انداز میں لوگوں کو قرآن کا ترجمہ اور دیگر دعوتی لٹریچر دیتے ہیں۔ لوگ بڑے شوق سے اور شکریہ کے ساتھ اسے لیتے ہیں-
11 . مختلف قسم کے دعوتی تجربات وتاثرات کا ایک حصہ ذیل میں نقل کیا جاتا ہے:
اس وقت ساری دنیا کے مسلمانوں کے درمیان فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظلم کا چرچا ہے۔ مگر عجیب بات یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر اسرائیل میں موجود کچھ سنجیدہ عرب مسلمان مقامی یہود اور ٹورسٹوں کے درمیان منظم انداز میں دعوتی کام کر رہے ہیں۔ یہ دعوتی کام الرسالہ مشن کے تعاون سے ہو رہاہے۔ انہوں نے ثانی اثنین خان کو ایک پیغام بھیجا ہے جو یہاں درج کیا جارہا ہے۔ یعنی اللہ کی مدد اور آپ کی کتابوں سے دعوتی کام دن بدن پھیلتا اور مضبوط ہوتا جارہا ہے۔ یہاں لوگ آپ کے دعوتی لٹریچر سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں:
اللہ یحفظک اخی ویحفظ والدک الشیخ وحید الدین خان وقل لہ اننا نحبکم باللہ ، وبفضل اللہ اولا وارسال الکتب والمصحف المترجم تتطور الدعوہ بشکل قوی ، ورسالہ الى والدک ان الکثیر من الذین اسلموا تاثروا من طریقة عرض فکرة الاسلام فی الکتیب ۔ وکل عام وانتم بخیر -
I received a copy of the Quran, and started reading it and I realized how I wasted my life without it. My cousin who is working as Circle Inspector in AP Police, needs a copy of Quran in English. Can you please send it to him? Dua ki Darkhasth. (Samiulla. AP)
I live in the UK and I am trying to get a copy of an English translation of the Quran in Braille for a blind non-Muslim who is interested in learning about Islam. How can I get hold of MaulanaWahiduddin Khan’s English Translation of the Quran in Braille?? Is it available in the UK?? Thanks! (Nassar Hameed)
واپس اوپر جائیں