خبرنامہ اسلامی مرکز— 202
1 - نئی دہلی کے سی این بی سی ٹی وی (CNBC) کے انگریزی چینل میں 4 مارچ 2010 کی شام کو ایک پینل ڈسکشن ہوا۔ اس کے اینکرمسٹر کرن تھاپر تھے۔ اس کے دعوتی پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ مشہور آرٹسٹ فدا حسین کے حالیہ واقعہ کی روشنی میں اس کا موضوع یہ تھا:
Freedom of Expression and Religious Sentiments
صدر اسلامی مرکز نے اسلام کی روشنی میں موضوع پراظہار خیال کیا۔ ان کی بات کا خلاصہ یہ تھا کہ اسلام میں مکمل آزادیٔ رائے ہے۔ اگر کسی بات سے کسی کے جذبات مجروح ہوتے ہیں تو وہ دلیل سے اس کو رد کرے نہ کہ اظہار خیال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرے۔ اختتامی ریمارک میں اینکر مسٹر کرن تھاپر نے صدر اسلامی مرکز کے بارے میں کہا:
Maulana sahab, you are truely the Voltaire of India.
2 - الجامعۃ المصطفی (قُم، ایران) انٹرنیشنل یونی ورسٹی کی طرف سے 6-7 مارچ2010 کو انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (لودھی روڈ، نئی دہلی) کے آڈی ٹوریم میں ایک سیمنار ہوا۔ اِس سیمنار کا موضوع یہ تھا:
Co-existence between Islam and Indian Religions
اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر انگریزی زبان میں ایک تقریر کی۔ اِس موقع پر سی پی ایس انٹرنیشنل کی طرف سے حاضرین کو مطالعے کے لیے قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیاگیا۔
3 - ابو ظبی (عرب امارات) میں 2-7 مارچ 2010 ایک انٹرنیشنل بک فیئر لگایا گیا۔ اِس بک فیئر میں گڈورڈ بکس (نئی دہلی) نے اپنا اسٹال لگایا۔ اِس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔
4 - دبئی (عرب امارات) میں 18-20 مارچ 2010 ایک انٹرنیشنل پیس کانفرنس ہوئی۔ اِس کانفرنس کا افتتاح دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد نے کیا۔ کانفرنس کی جانب سے یہاں ایک اسلامی نمائش کا انتظام کیاگیا۔ یہاں گڈورڈ بکس (نئی دہلی) نے اپنا اسٹال لگایا۔ یہ انڈیا کا واحد بک اسٹال تھا۔ کثیر تعداد میں لوگ بک اسٹال پر آئے۔ امریکی نو مسلم مسٹر یوسف ایسٹس (Yousuf Estes) کو صدر اسلامی مرکز کا انگریزی ترجمہ قرآن دیاگیا جس کوانھوں نے خوشی کے ساتھ قبول کیا۔ دونوں بک اسٹال کا انتظام شاہ عمران حسن نے سنبھالا۔
5 -جاپانی ایمبسی کے فرسٹ سکریٹری مسٹر تکاشی ساتو (Takashi Garcia Sato) 7 اپریل 2010 کو اسلامی مرکز میں آئے۔ یہاں انھوں نے صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ گفتگو کا موضوع ’’ہندستانی مسلمانوں کے مسائل ‘‘ تھا۔ اِس موقع پر مسٹر تکاشی کو صدر اسلامی مرکز کی دوسری کتابوں کے علاوہ قرآن کا انگریزی ترجمہ دیاگیا۔
6 - رابطہ عالم اسلامی کے ایک ذمے دار الدکتور سعد بن علی الشہرانی (المدیر التنفیذی للملتقی العالمی للعلماء والمفکرین المسلمین) 11 اپریل 2010 کو صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے آئے۔ اِس ملاقات میں انھوں صدر اسلامی مرکز سے مختلف ملی اور عالمی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ دکتور الشہرانی کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور صدر اسلامی مرکزکی نئی کتاب (The Prophet of Peace) دی گئی ۔
7 -گڑ گاؤں میں 12 اپریل 2010 کی شام کو سی پی ایس کی ٹیم کے افراد پر مشتمل ایک دعوتی اور تربیتی پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام مسٹر نودیب کپور کے مکان پر ہوا۔ اِس پروگرام میں صدر اسلامی مرکز نے دعوت الی اللہ کی اہمیت پر ایک تقریر کی۔ عشاء کی نماز کے بعد پروگرام ختم ہوا۔
8- I would like to thank you and CPS for sending translation of the Holy Quran. I received it on Saturday April 17, 2010. Maulana Waheeduddin Khan is one of the greatest Islamic scholars of the world. And his books are a source of great inspiration of thinking and beacon of guid ance for the Muslim world. I am sure this book, too, will be another pillar in the cap of Waheeduddin Khan for its clarity and facility of language. Thank you again for this holy gift. (Mahammad Bilal, Mardan, Pakistan)
صدر اسلامی مرکز کا انگریزی ترجمہ قرآن انڈیا اور انڈیا کے باہر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس کا اندازہ حسب ذیل خطوط سے لگایا جاسکتا ہے:
9- I am writing from Kentucky, USA.We need 5000 English only Quran from your company to be distributed mostly to soldiers here. One of our members Dr. Adnan Sidiqqi’s brother Saleem Sidiqqi from Canada has given your reference for ordering the books at minimum cost.
Alhamdulillah, as confirmed earlier, the Qurans were well distributed at a dawah event to non-Muslims. (Raza Malik, USA)
10- We a group of local Muslims (based in Northampton, UK), made up of reverts and born Muslim brothers and sisters, engaged in dawah through raising awareness of Islam, Our activities at present involve holding seminars and talks at various locations i.e. schools, colleges, community events and mainstream local council events. As part of this initiative we present our guests with a gift pack containing a copy of the Quran in English and various dawah leaflets.I require another 500 copies of the translation by Maulana Wahiduddin Khan for another similar dawah event in March 2010. (Sr Shefa, Northampton, UK)
11- I received the books I ordered only 4 days ago today! Thanks so much and thanks for the complimentary copy of Maulana’s Quran translation; I will be giving it to one of my Social Work students who first told me about Goodword Books through her reading of a Quran translation by Yusuf Ali which you publish and which has an introduction by Maulana W. Khan which I found so profound and inspiring. I will definitely be ordering more volumes from you. (Brian McInerney, USA)
مذکورہ لوگوں کو قرآن کے انگریزی ترجمے کی مطلوبہ کاپیاں روانہ کردی گئی ہیں۔
12 - الحمد للہ میں یہاں پر خیریت سے ہوں اور آپ کی خیروعافیت کا متمنی ہوں۔ عرض ایںکہ برطانیہ میں تقریباً 25 سال سے آپ کے موقر ماہنامہ الرسالہ کا قاری ہوں- آپ کا ماہ نامہ اکثر وبیشتر ایک ماہ قبل IPCI بک شاپ پہنچ جاتا ہے اور دو تین ہفتے قبل تو عموماً پہنچ جاتا ہے جب کہ اکثر ماہنامے مہینہ شروع ہونے کے دوتین ہفتوں بعد پہنچتے ہیں، اس اعتبار سے آپ کی یہ ایک انفرادی خصوصیت ہے کہ آپ کا ماہ نامہ مہینہ شروع ہونے سے کئی ہفتے پہلے پہنچ جاتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ آپ کو مکمل صحت وعافیت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے تاکہ امت مسلمہ آپ کے اجتہادات اور آپ کے فیوض قلم سے استفادہ کرتی رہے۔ اللہ آپ کے رفقاء کار کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے جو آپ ہی کی طرح مستعد اور نشیط ہیں۔ میرے نزدیک، آپ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ آپ نے فقہی جمود اور تعطّل کو ختم کرکے نئے نئے اجتہادات کے مستنباط سے قوم و ملت کو نوازا ہے۔ آپ نے ’’خطا ئے بزرگاں گرفتن خطاست‘‘ کے غلط فارمولہ کو ’’خطائے بزرگاں گرفتن رواست‘‘ سے تبدیل فرما کر امت پر احسان عظیم فرمایا ہے۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ میری جانب سے ثانی اثنین خاں اور ڈاکٹر فریدہ خانم صاحبہ اور آپ کے ادارہ کے رفقاء کار کی خدمت میں سلام مسنون عرض ہے۔ (ڈاکٹر عبد الرب ثاقب، ناظم شعبہ نشرواشاعت، مرکزی جمعیۃ اہل حدیث، برطانیہ)
13 - الرسالہ مشن کے تحت 2-3 اپریل 2010 کو ایک دو روزہ پروگرام کیا گیا۔ اِس دوروزہ پروگرام کا انعقاد نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر میں کیاگیا۔ اُس کا عنوان یہ تھا:
Dawah Meet 2010
اِس دوروزہ دعوہ میٹ میں الرسالہ مشن سے وابستہ منتخب افراد شریک ہوئے۔ ان کی تعداد تقریباً 80 تھی۔ اِس موقع پر صدر اسلامی مرکز کی تین تقریریں ہوئیں۔ اِس کے علاوہ لوگوں کو یہ موقع دیاگیا کہ دعوت کی نسبت سے وہ اپنے احساسات اور تجربات بیان کریں۔ یہ پروگرام غیر معمولی طورپر موثر تھا۔ اکثر لوگ روتے ہوئے دیکھے گئے۔ اِس پروگرام کا ایک خاص جز یہ تھا کہ لوگوں کے مشورے کے تحت صدر اسلامی مرکز نے ایک نئے دعوتی شعبہ کا افتتاح کیا۔ اس کا باقاعدہ نام ’’القرآن مشن‘‘ ہے۔ القرآن مشن کی اپنی ویب سائٹ ہے۔ القرآن مشن خصوصی طورپر اُس کام کے لیے قائم کیاگیا ہے جس کو حدیث میں ’’ادخالِ کلمہ‘‘ کہا گیا ہے، یعنی تمام انسانوں تک خدا کے کلام کو پہنچانا:
Global dissemination of the word of God (Quran)
Al-Quran Mission
The Quran is the only preserved text of the divine message for the guidance of mankind. Every book has its objective and the objective of the Quran is to make man aware of the Creation plan of God. That is, to tell man why God created this world; what the purpose is of settling man on earth; what is required from man in his pre-death life span, and what he is going to confront after death. The purpose of the Quran is to make man aware of this reality, thus serving to guide man on his entire journey through life into the after-life.
The Prophet of Islam observed that, before Doomsday, the Word of God would enter all homes, big or small. According to the divine plan, it is, therefore, destined that God’s Word will reach all mankind, so that all human beings may become aware before the onset of Doomsday as to what God’s creation plan was for man. Al-Quran Mission is the realization of this hadith. This Mission was launched by Maulana Wahiduddin Khan, President of the Islamic Centre, at the India International Centre, in New Delhi , on April 2, 2010. Al-Quran Mission is the mission of Idkhal-e-Quran, i.e. to have the Quran enter every home.
Idkhal-e-Quran is the responsibility of each and every Muslim. This duty has been assigned to the Muslims by the Prophet Muhammad himself:
“Allah has sent me as His messenger for all mankind. So do not differ with one another. And spread in the land and communicate my message to people inhabiting other places besides Arabia .” – Seerat Ibn Hisham 4/279
Since there is no other prophet who is to come to the world after the Prophet Muhammad, it is obligatory for all Muslims, as members of the Prophet’s Ummah, to perform this task. Our very eligibility to the Ummat-e-Muhammadi depends upon it.
In present times, the progress of communications has made it possible for the Word of God to reach all men and women inhabiting the globe. Al-Quran Mission has been launched for this very purpose. Our aim is to fulfill this prediction of God's Word entering all homes with the help of print and the electronic media until finally the Quran becomes a book known to all the people inhabiting this earth.
Those who want to participate in this divine mission may send us their name, complete address, phone/mobile number and email address
to:
CPS International
1, Nizamuddin West Market, New Delhi-110013, India
or email it to us at: [email protected]
واپس اوپر جائیں