خبرنامہ اسلامی مرکز — 253
■ کیرالا ساہتیہ اکیڈمی کےکتاب میلہ (ترشور)میں 23 فروری 2017 کو کیرالا کے معروف گرو سوامی وشوا بدرانندا شکتی کو ترجمہ قرآن اور صدر اسلامی مرکزکے دعوتی لٹریچردیئے گئے جن کو انھوں نے بخوشی قبول کیا۔
■ فروری کے مہینہ میں مسٹر ابو الحکم محمد دانیال (صدر سینٹر فار پیس اینڈ آبجکٹیو اسٹڈیز، بہار و جھار کھنڈ) نے پونے کا سفر کیا۔ یہاں انھوں نے پونے ٹیم سے ملاقات کی اور دعوت کے تعلق سے تبادلۂ خیال کیا۔ اس ضمن میں 23 فروری 2017 کو سی پی ایس (پونے) ٹیم کے ممبر شیخ عبد الصمد اور شیخ ایاز اور حاجی ایوب، ابو الحکم محمد دانیال کے ساتھ ہوٹل ہل وے گئے۔ شیخ عبد الصمد اور محمد دانیال نے ہوٹل کے مالک سکندر سے دعوہ ورک اور سی پی ایس مشن پر گفتگو کی اور ان کو اس بات پر راضی کیا کہ وہ ترجمۂ قرآن اور سی پی ایس کے دعوہ لٹریچر کو ہوٹل کے ریسپشن ڈیسک پر وزیٹرس کے لیے رکھیں۔ ہوٹل کے مالک اس بات کے لیے راضی ہوگیے ، اورشیخ عبد الصمد صاحب نے دعوہ لٹریچر کو مہیا کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔
■ سی پی ایس (دہلی) کے کچھ ممبران نے ڈاکٹر فریدہ خانم (چیر پرسن سی پی ایس انٹرنیشنل، دہلی) کی سربراہی میں 25 فروری 2017 کو ممبئی کا سفر کیا۔اس دورہ کا مقصد انجمن اسلام ٹکنیکل کالج کے ایک پروگرام میں حصہ لینا تھا۔ اس تقریب میں کالج کے تقریبا 75 ٹیچنگ اسٹاف اور اسٹوڈنٹ شریک ہوئے۔ سی پی ایس ممبران نے اس مجمع کو خطاب کیا۔ اس کے بعد سوال وجواب کا سیشن ہوا۔ آخر میں فیکلٹی کے تمام ممبران کو انگریزی ترجمۂ قرآن اوردی ایج آف پیس (The Age of Peace) کے نسخے ہدیہ میں دیئے گیے۔ اس سفر میں جو لوگ دہلی سے گیے تھے، ان کے نام یہ ہیں، مس ماریہ خان، مس صوفیہ خان، مسٹر اجے دویدی۔ اس کے علاوہ پونے ٹیم سے جناب عبد الصمد صاحب بہار ٹیم سے حافظ اے بی دانیال صاحب بھی شریک ہوئے۔ سی پی ایس کی ممبئی ٹیم نے بطور میزبان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
■ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (AITA ) کے زیراہتمام جونئر ٹینس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کولکاتا ساؤتھ کلب میں منعقد ہوئی تھی۔ اس تقریب میں مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی بہت سی ممتاز شخصیات شامل ہوئیں۔ اس موقع پر کولکاتا سی پی ایس ٹیم کی ممبر مز شبینہ علی نے تقریب میں حصہ لیا اور شرکاء کو قرآن، اسپرٹ آف اسلام اور ایج آف پیس دیا۔ مثلاً مِہر کے مترا (Mihir K. Mitra) بنگال ٹینس ایسوسی ایشن کے اعزازی سکریٹری ہیں۔ وہ قرآن پاکر بہت زیادہ خوش ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ کافی عرصے سےانھیں قرآن کی تلاش تھی ۔ انھوں نے سی پی ایس کے اس قدم کو بہت سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسٹر نریش کمار(ارجن ایوارڈیافتہ سابق ٹینس کھلاڑی) سے صدر اسلامی مرکز اور ان کے مشن کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ قرآن دیکھ کروہ بہت خوش ہوئے ۔ تمام لوگوں نے شکریہ ادا کیا۔ یہ تقریب 25 فروری 2017 کومنعقد ہوئی تھی۔
■ ربائی ڈیوڈ روزن (Rabbi David Rosen) اور ان کے انڈین نمائندے ارجن ہرداس (Arjun Hardas) 2 مارچ 2017 کوصدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے آئے۔ ربائی ڈیوڈ روزن عالمی پیمانے پر انٹرفیتھ اور پرامن بقائے باہم کے مشن کے لیے کام کر رہے ہیں، اوراس سے پہلے صدر اسلامی مرکز سے مل چکے ہیں، اور الرسالہ مشن سے متاثر ہیں۔ یہ انٹرایکشن کافی اچھا رہا۔ آخر میں دونوں مہمانوں کو صدر اسلامی مرکز کی نئی کتابوں کا ایک ایک سیٹ بطور گفٹ دیا گیا۔
■ نیشنل ریڈ کراس سوسائٹی نے 4 مارچ 2017 کوجموں میں ایک میلہ منعقد کیا تھا۔ اس موقع پر ہمالیہ ایجوکیشن مشن، راجوری نے ایک اسٹال حاصل کیا، اور اس میلے میں آنے والے لوگوں کی کثیر تعداد کے درمیان ہندی، انگلش قرآن کے علاوہ صدر اسلامی مرکز کی دوسری اردو، ہندی اور انگریزی کتابیں دی گئیں۔
■ جمشید پور(جھارکھنڈ) کی سی پی ایس ٹیم کے ممبران نے جناب سنجر عالم صاحب کے مکان پر 11 مارچ 2017 کی شام کوایک میٹنگ منعقد کی۔ اس میں جناب ایاز احمد صاحب نے صدر اسلامی مرکز کی کتاب ’اسلام کا تعارف‘کے دو مضامین پڑھے اور جناب عبد الرب صاحب نے اس کی تشریح کی۔ اس کے بعد ٹیم نے اپنے گزشتہ ایجنڈے پر بات چیت کی اور آئندہ کے لیے ایجنڈا متعین کیا۔ پہلا ایجنڈا مقامی طور پر معروف ڈاکٹر پرساد کے ساتھ میٹنگ اور ان کو قرآن اور دعوہ لٹریچر گفٹ کرنا تھا۔ دوسرا، ثنا ءکامپلیکس کے سینئر طلباء کے درمیان لیف لیٹس تقسیم کرنا تھا۔
■ تامل ناڈواور کیرلا کے اعلیٰ تعلیم یافتہ مسلمانوں کی ایک کانفرنس 10-11 مارچ 2017 کوتامل ناڈوکے یارکاڈ (Yercaud) میں منعقد ہوئی ۔ اس میں فلمی، تعلیمی، سماجی اور ثقافتی میدانوں سے تعلق رکھنے والے 60 افراد نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا انعقاد جسٹس بشیر احمد سعید سنٹر فار اسلامک اسٹڈیز (یونیورسٹی آف مدراس) نے کیا تھا۔ اس موقع پر تامل ناڈو سی پی ایس ٹیم کے ممبر کلو ندیم احمد (آمبور)نے اس میں شرکت کی اور ترجمۂ قرآن اور دعوتی لٹریچرخاص طورپر’’دی ایج آف پیس‘‘ اور’’اسپرٹ آف اسلام‘‘لوگوں کے درمیان تقسیم کیا۔
■ سی پی ایس ٹیم نے 10 تا 12 مارچ 2017 کوحیدرآباد میں تین روزہ دعوہ میٹ کیا۔ سی پی ایس، حیدرآباد کے زیر اہتمام یہ پروگرام ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ(حیدر آباد) میںمنعقد ہوئے ، جو کہ جدید سہولیات سے آراستہ ایک کرسچن ادارہ ہے۔ اس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی سموئل صدر اسلامی مرکز کی کتابیں پڑھتے ہیں، اور سی پی ایس مشن کو پسند کرتے ہیں۔ اس موقع پر سی پی ایس کی 8 ٹیم، حیدرآباد، چنئی، بنگلور، رائچور، ادونی، ناگپور، ناندیڑ، ممبئی کے 36 افراد نے حصہ لیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کہ صدر اسلامی مرکز کے بغیر بڑے پیمانے پر اور اعلی درجے کی ڈسپلن ،سنجیدگی اورعزم کے ساتھ کوئی دعوۃمیٹ آرگنائز کی گئی ۔ اس موقع پر مختلف لوگوں نے اپنے تاثرات اور تجربات پیش کیے۔ ان میں سے ایک مولانا سید اقبال احمد عمری صاحب کا خطاب تھا۔ اس کا موضوع تھا ’کنویئنگ ناٹ کنورزن‘ (conveying, not conversion)۔ یہ خطاب کافی پر اثر رہا، جس سے لوگوں کو دعوت کے تعلق سے مزید سوچنے، سمجھنے کا موقع ملا۔
■ بھارتیہ ودیا بھون (چنئی) کے صد سالہ جشن کا انعقاد 22 مارچ 2017 عمل میں آیا۔ اس موقع پرآرگنائزر کی درخواست پر سی پی ایس چنئی کی جانب سے ترجمۂ قرآن کے نسخے اور پیس لٹریچراعلی تعلیم یافتہ افراد کو بطور گفٹ دیے گئے۔
■ نیشنل میڈیکل کالج میں سہارن پور کے ایم ایل اے سنجے گرگ کی صدارت میں جناب شفقت کمال ( ڈی ایم، سہارن پور)کے ذریعہ پیس آڈیٹوریم کی بنیاد 9 اکتوبر 2016 کو رکھی گئی تھی۔ اس کا افتتاح 26 مارچ 2017 کو ناندیڑ (مہاراشٹر) کے جناب کشن جیونت راؤ پاٹل اور چندی گڑھ کے مشہور صنعت کارجناب سنجے اگروال کے ذریعہ ہوا۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر اسلم خان نے کی۔ پاٹل صاحب نے کہا کہ ہمیں قرآن کو پڑھنا اور سمجھنا چاہئے تاکہ غلط فہمیاں ختم ہوں اور زندگی میں اس کی تعلیمات کو اپنا کر ہم اپنی ہمیشہ کی زندگی کو کامیاب بنا سکیں۔ محترم جیونت راؤ پاٹل صاحب مہاراشٹر و تلنگانہ کے ایک وفد کے ساتھ دعوہ میٹ کے لیے سہارن پور تشریف لائے تھے۔ سنجے اگروال صاحب نے کہا کہ زندگی کو خوبصورت بنانے کے لیے ہمیں اپنی سوچ کو مثبت بنانا پڑے گا تبھی ہم کامیابی کے راستے پر آگے بڑھ سکیں گے۔اس موقع پر کافی لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں این ایم سی کے ڈاکٹر جے احمد، ڈاکٹر صمد، پروفیسر طاہر، محترمہ الکا چودھری، ڈاکٹر جیوتی، اور کماری چھایا وغیرہ نے حصہ ادا کیا۔
■ مارچ میں عمان میں مسقط انٹرنیشنل بک فیئر2017 منعقد ہوا تھا۔ اس میں سی پی ایس کے چیرمین اور گڈورڈ بکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ثانی اثنین خان صاحب نے شرکت کی ، اور مختلف لوگوں کے درمیان ترجمۂ قرآن و دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔ دوران سفر جن لوگوں سے ملاقات ہوئی ان میں زہیر صاحب ہیں۔ یہ الرسالہ کے کافی پرانے قاری ہیں اور صدر اسلامی مرکز کی فکر سے متفق ہیں۔ زہیر صاحب کا وطن بھوپال ہے اور وہ مسقط میں رہتے ہیں۔ ان کی فیملی کے سارے افراد دعوہ ورک میں کافی سرگرم ہیں۔ ان کی اہلیہ مز شبینہ عمان کی ایک یونیورسٹی میں انگلش کی پروفیسر ہیں اور مسجد سلطان قابوس کی دعوتی ٹیم کی ایکٹیو ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ثانی اثنین خان نے عمان کی مشہور مسجد سلطان قابوس مسجد کا دورہ کیا۔ اس مسجد میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔ جن میں بہت سارے لوگ اسلام کو سمجھنا چاہتے ہیں ، کچھ لوگ قرآن پڑھنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے اس مسجد میں باقاعدہ طور پر دعوہ سینٹرہے۔ جس کا نام مرکز التعریف بالاسلام ہے۔ اس کے ذریعے یہاں آنے والوں کے درمیان دعوت کا کام کیا جاتا ہے۔ یہاں کے منتظمین سی پی ایس کی فکر کو پسند کرتے ہیں، اورگڈورڈبکس کے زیر اہتمام چھپے ہوئے ترجمۂ قرآن کو یہ لوگ زائرین کے درمیان تقسیم کرتے ہیں۔ اس کے سربراہ مسٹر حفیظ الرواحی (Hafidh al Rawahi) ہیں، ان کو جب صدر اسلامی مرکز کی نئی انگریزی کتاب لیڈنگ اے اسپریچول لائف پڑھنے کے لیے دی گئی تو انھوں نے اپنا تاثر ان الفاظ میں دیا:
I started reading Maulana’s latest book, Leading A Spiritual Life. It's a masterpiece. The fact that it's not dogmatic can be quite useful even for non-Muslims to give them a feel of benevolence of Islam. I think you should promote it more aggressively at the international level. Also an audio version will be great. Also developing slides with graphics, as a teaching tool, to present the ideas in a more concise manner to an audience will be very effective.
■مکرمی مولانا صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ، آپ سے فون پر بات ہوئی اور میں نے ارادہ ظاہر کیا کہ میں اس سال اعتکاف کرنا چاہتا ہوں لہذا آپ اس عبادت کی حقیقت کے متعلق رہنمائی فرمائیں۔ آپ نے نصیحت کی کہ اعتکاف کا واحد مقصد ہے قرآن کا مطالعہ۔ تمام distractions سے الگ ہو کر اپنے آپ کو قرآن کے مطالعہ میں غرق کر دیں۔قرآن کے آئینہ میں اپنی زندگی کا مشاہدہ کریں اور خوب دعائیں کریں۔ تو میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے ان 9 دنوں میں قرآن کابھرپور مطالعہ کیا۔ اس میں بہت ساری نئی باتیں دریافت ہوئیں جنہیں میں نہیں جانتا تھا۔ اس دوران سورۃ الحجرات پڑھتے وقت مجھے احساس ہوا کہ رب تعالی مجھ پر رحم فرمائے ، میری زندگی بالکل اس کے خلاف چل رہی ہے۔ اس پورے اعتکاف کا میراسبق ( takeaway) یہ رہا کہ اب مجھے قرآن کی تلاوت کے ساتھ قرآن فہمی پر بہت محنت کی ضرورت ہے۔(ساجد احمد خان ، سی پی ایس ناگپور)
■ Dear Maulana Wahiduddin Khan, I have always benefitted from your literature, which is replete with spiritual inspiration, rational arguments and balanced analysis. It provides confidence to the reader and tells him how to overcome frustrations. It especially lays emphasis on engaging in self-introspection, which has been totally abandoned by the Muslim ummah. On 22nd Ramadan this year, I delivered a lecture in Brescia in Italy. My topic was ‘Ramadan and Dawah’. I spoke of all your major points on dawah, its real importance as the mission of the Prophet and about the neglegence of the ummah in this regard. I also mentioned the instances of serious historical negligence on the part of Muslims with respect to dawah. The lecture really made the audience take a relook at their whole present religious structure and helped them understand how to base it on the spirit of dawah. (Dr. M. Khalid, Birmingham)
Due to my fascination with Maulana’s writings, I have been distributing Maulana’s Urdu Al-Risala, English Spiritual Message and Spirit of Islam since the year 2000. I have now expanded my area of distribution from selected persons to general people – one and all. As part of dawah work, I have also started door-to-door distribution of Pavitra Quran right from my local area to schools, colleges and hospitals of my town. By the grace of God, people’s response has been enthusiastic.
Here, I should not forget to acknowledge and admire the contribution of Sister Fathima Sarah. She sent me a bulk stock of Spirit of Islam during October 2016 for distribution in Indore. May God accept this effort. (Shakeel Ahmed, Indore)
■ دعوتی دورہ:ممبئی ٹیم تسلسل کے ساتھ دعوتی سفر کرتی رہتی ہے۔ اس سلسلے میں ان کا آنے والا دعوتی سفر درج ذیل کا ہوگا:
1۔ سہارنپور، یوپی، 20-21 اکتوبر 2017 (رابطہ نمبر، ڈاکٹر محمد اسلم خان، 9997153735)
2۔ اورنگ آباد و جالنہ، مہارشٹر 10-11 فروری 2017(رابطہ نمبر مسٹر محبوب ہنتگی 9619163993، ڈاکٹر محمد جنید 9967480701)۔
■ ترجمۂ قرآن حاصل کریں:سی پی ایس انٹرنیشنل کا ایک اہم مقصد قرآن کے پیغام کی اشاعت اور اس کو گھر گھر پہنچانا ہے۔ اس سلسلہ میں سی پی ایس انٹرنیشنل اور گڈ ورڈ بکس سےترجمۂ قرآن (free of cost) دیا جاتا ہے۔ خواہش مند حضرات درج ذیل کے لنک پر جاکر فارم پر کرسکتے ہیں۔ ان کو بذریعہ پوسٹ قرآن بھیج دیا جائے گا:
ww.goodwordbooks.com/webform/order-free-quran
www.cpsglobal.org/content/order-free-quran
■ صدر اسلامی مرکز کے انگریزی مضامین اور سوال و جواب کے لیے درج ذیل ویب کو دیکھا جاسکتا ہے:
www.cpsglobal.org
www.alquranmission.org
www.spiritofislam.co.in/spiritnew
www.facebook.com/cpsinternational
www.facebook.com/maulanawkhan
www.quora.com/profile/Maulana-Wahiduddin-Khan-1
واپس اوپر جائیں