خبرنامہ اسلامی مرکز— 243
1۔ ابھی حا ل میں صدر اسلامی مرکز کے ترجمہ قرآن کو فرنچ زبان میں گڈورڈ بکس (نئی دہلی) نے شائع کیا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں تک زیادہ سے زیادہ قرآن کو پہنچانا ہے۔اس فرنچ ترجمہ کومز شہناز بنبیکٹا نے صدر اسلامی مرکز کے ترجمہ قرآن (انگلش) سے تیار کیا ہے۔ وہ پیرس (فرانس) میں رہتی ہیں۔
2۔ ندوة المجاہدین (کیرلا) کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری جناب صلاح الدین مدنی نے صدر اسلامی مرکز کے امن کے موضوع پر منتخب انگریزی مضامین کو ملیالم زبان میں“Samathanathintey Samskaram” یعنی ’کلچر آف پیس‘ کے نام سے ریلیز کیا۔اس موقع پر سیاسی پارٹی کے لیڈران بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ مسٹر شبیر علی ، چیپٹر ہیڈ کیرالا ٹیم نے صدر اسلامی مرکز کے پیس مشن کا تعارف کرایا اور تمام شرکاء کے درمیان ملیالم زبان میں دعوتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔
3۔ 21 فروری 2016 کو سری فورٹ آڈیٹوریم (نئی دہلی) میں واک آف ہوپ (Walk of Hope) کی طرف سے ایک پروگرام منعقد ہوا۔ یہ این جی او امن وبھائی چارہ کے لیے کام کرتی ہے۔اس میں صدر اسلامی مرکز نے خطاب کیا۔اس کے علاوہ سی پی ایس دہلی کے ممبران نے پروگرام میں شریک ہونے والوں کے درمیان دعوہ لٹریچر تقسیم کیا ۔
4۔ 26 فر وری 2016 کو انڈیا انٹرنیشنل سنٹر، لودھی روڈ، نئی دہلی میں 'اسپریچول وزڈم اینڈ ہولسٹک ورلڈ آرڈر ' کے عنوان سے ایک کانفرس کا انعقاد ہوا۔ اس میں صدر اسلامی مرکز نے بین مذاہب تعلقات کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ آرگنائزر نے خود سے صدر اسلامی مرکز کے ترجمۂ قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر کو لوگوں کے درمیان تقسیم کیا، نیز پروگرام کے مقام پر ایک کارنر میں دعوتی لٹریچر رکھنے کا موقع دیا۔ تمام لوگوں نے خوش دلی سے ترجمہ قرآن اور سپورٹنگ لٹریچرس حاصل کیا۔
5۔ 28 فروری 2016کو اٹلی کے ایک وفد نے مسٹر ماریو کونتی(Mario Conti) کی قیادت میں صدر اسلامی مرکز سے ان کی رہائش گاہ، نظام الدین ویسٹ ، نئی دہلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی ۔ اس کے بعد ان کو دعوہ لٹریچرگفٹ کیاگیا۔اس موقع پر ثانی اثنین خاں کی انگریزی کتاب ’’مائی فرسٹ قرآن اسٹوری بک‘‘ کے اٹالین زبان میں ترجمے کا اجرا بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ گروپ اس سے پہلے بھی صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کرچکا ہے۔
6۔ گڈ ورڈ بکس (Goodword Books)نے مختلف انٹرنیشنل بک فیر میں شرکت کی ۔ جیسےمسقط بک فئیر، عمان، چائنا بک فیر، دبئی بک فیسٹیول وغیرہ۔ ان تمام بک فیئر میں آنے والے لوگوں کے درمیان ترجمہ قرآن اور دعوہ لٹریچر تقسیم کیا گیا۔
7۔ کشمیر میں بڑے پیمانے پر دعوتی کام کیا جارہا ہے۔ حال ہی میںشمالی کشمیر میں تعینات فوجیوں کے درمیان تقسیم کرنے کے لئے 400 ترجمہ قرآن بھیجے گئےاور 100 ترجمہ قرآن ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے ججوں اور وکلاء کے لئے بھیجے گئے۔اس کے علاوہ ہوٹلوں کے ذریعہ سیاحوں کے درمیان بڑے پیمانے پر دعوتی کام کیا جارہا ہے۔ جناب عبد السلام حمید نجار (منیجرہوٹل دار السلام، سری نگر) ہوٹل میں آنے والے لوگوں کو ترجمہ قرآن پیش کرتے ہیں۔ اور 100 کاپیاں پنجاب ہوٹل (سری نگر) میں سیاحوں کے لئے رکھی گئی ہیں۔نیز سری نگر کے دیگر ہوٹلوں میں بھی انگلش ترجمہ قرآن سیاحوں کے لئے رکھےگئے۔ واضح ہو کہ کشمیر میں آنے والے سیاحوں کی اکثریت یورپ کی ہوتی ہے۔ جن کے درمیان یہ کام کشمیر ٹیم کے تعاون سے انجام دیا جارہا ہے۔(مسٹر حمید اللہ حمید، کشمیر)۔
8۔ 27 مارچ 2016 کو انگلش میگزین لائف پازیٹیو نئی دہلی کی طرف سے انڈیا ہیبٹیٹ سنٹر (نئی دہلی) میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا۔یہ پروگرام میگزین کے بیسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا۔اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر کرن سنگھ (ایم پی، راجیہ سبھا) بھی اسٹیج پر موجود تھے۔اس پروگرام میں صدر اسلامی مرکز نے حاضرین سے خطاب کیا۔ دوران پروگرام سی پی ایس ممبران نے لوگوں میں دعوہ لٹریچر تقسیم کیا۔
9۔ صدر اسلامی مرکز نے 20مارچ 2016 کے اپنے سنڈے خطاب میں اسوہ رسول پر خطاب کیا۔ اس خطاب کا پس منظر یہ تھا کہ لاہور میں سی پی ایس پاکستان نے ایک سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ اس مناسبت سےسی پی ایس پاکستان سے تعلق رکھنے والے تقریباً 50 ممبران مختلف علاقوں سے لاہور میں اکٹھا ہوئے تھے۔ انھوں نے اجتماعی طور پر صدر اسلامی مرکز کا خطاب سنا اور سی پی ایس کے پیغام کو پاکستانی عوام تک پہنچانے کے عہد کی تجدید کی۔
10۔ پاکستان سے موصول ہونے والی ایک اور خبرکے مطابق، 23 مارچ 2016 کو سی پی ایس راولپنڈی (پاکستان) کی خواتین کا ہفتہ وار اجتماع ہوا۔اس اجتماع میں مس شبانہ ادیب نے تذکیر القرآن سے سورہ شعراء کی آخری آیات کی تفسیربتائی۔ حدیث کے بعد الرسالہ مارچ 2016 کے مضمون ’’شخصیت کی تعمیر‘‘ اور واٹس ایپ 919999944119)+)سے موصول ہونے والے لکچر ’’لیک آف تھنکنگ‘‘ (Lack of Thinking)پر ڈسکشن ہوا۔ اس کے بعد صدر اسلامی مرکز کی کتاب ’’اسلام ایک تعارف‘‘ سےایک چیپٹر پڑھ کر سنایا گیا۔ آخر میں دعا کے بعد یہ پروگرام ختم ہوا۔
11 ۔ 31 مارچ 2016 ، سی پی ایس راولپنڈی کی ممبر شبانہ ادیب نے رزلٹ ڈے پر مقامی اسکول میں الرسالہ اور مولانا کی دیگر کتابیں اساتذہ ، والدین اور مہمانان خصوصی میں تقسیم کیں۔تمام لوگوں نے ان کوشکریہ کے ساتھ قبول کیا۔
12 ۔ 20 مارچ 2016 کو انڈیا ہیبٹٹ سنٹر میں پنگوئن انڈیااور اسپرنگ فیور کے اشتراک سے ایک لٹریری فیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سی پی ایس دہلی کی ایک ٹیم نے ترجمہ قرآن اور دعوہ لٹریچر لوگوں کے درمیان تقسیم کیا۔ شرکاء نے نہایت خوشی اور جذبہ تشکر کے ساتھ اس کو قبول کیا۔قرآن حاصل کرنے کے لئے لوگوں میں اتنا زیادہ شوق تھا کہ پروگرام شروع ہونے سے پہلے ہی پورا اسٹاک ختم ہوگیا ۔ ایک خاتون نے اپنےتبصرہ میں کہا کہ خدا مجھ سے چاہتا ہے کہ میں اس کو پڑھوں۔ایک صاحب نے کہا کہ آپ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس کو پہنچانا ہے۔یہ الفاظ جہاں مثبت اور حوصلہ بخش پیغام دے رہے ہیں وہیں ہماری ذمہ داریوں کومزید بڑھا رہے ہیں۔
13 ۔ 3اپریل 2016 کو صدر اسلامی مرکز نے C-29 نظام الدین ویسٹ میں’’مولانا وحید الدین خاں پیس فاؤنڈیشن ‘‘ کا افتتاح کیا۔ اس فاؤنڈیشن کا مقصد سیکولر دنیا میں اسلام کا مثبت تعارف کرانا ہے۔اس موقعے پر صدر اسلامی مرکز نے دعوت کی اہمیت پر ایک تقریر کی۔ اس تقریر کو سی پی ایس کی ویب سائٹ پر پوڈکاسٹ (Podcast) کے تحت سنا جاسکتا ہے۔ اس خطاب کو سن کر مس شبینہ مہتاب نے اپنے گہرے تاثر کا اظہار اس طرح کیا آپ کا ہر ہر لفظ اتنا زیادہ متاثر کرتا ہے کہ وہ سیدھا دل و دماغ میں اتر جاتا ہے۔ آپ کا خطاب سننے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمارا پہلا اور آخری کام دعوتی عمل ہے۔
14 ۔ 7 اپریل 2016مسٹر اشوک تیاگی (جنرل سکریٹری، انٹرنیشنل چیمبرآف میڈیا اینڈ انٹرٹینمینٹ انڈسٹری) نے صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔اور روحانیت اور امن پر تبادلہ خیال کیا۔ آخر میں ان کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔ موصوف نے شکریہ کے ساتھ اسے قبول کیا۔
15 ۔ 17-13 اپریل 2016 کے درمیان سی پی ایس ممبئی اور حیدرآباد ٹیم اور تامل ناڈو ٹیم نے چنئی میں دعوۃ میٹ کا انعقاد کیا۔اس کا مقصد دعوتی مواقع کو استعمال کرنا اور دعوہ ورک کو اپنے چیپٹر کے اندر تحریک دینا اور داعی ہنٹگ تھا۔ چنئی میں مختلف پروگرام اور لوگوں سے ملاقات کے علاوہ ، میٹ کے شرکاء نے تامل ناڈو کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ مثلا کوئمبتور، آمبور وشارم، وانمباڑی، اور عمر آباد۔اس میں الرسالہ کے قارئین، علماء اور مسلم و غیرمسلم قائدین سے ملاقات کی گئی، اور اسلام کے پرامن مشن کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
16 ۔ 16 اپریل 2016 کو سی پی ایس سہارن پور کی ٹیم نے ڈاکٹر اسلم خان کی قیادت میں واگھہ بارڈر کا دورہ کیا۔ اس کا مقصد دونوں قوموں کے درمیان امن کے پیغام کو پہنچانا تھا۔ بارڈر پر موجود انڈیا کے افسران نے سی پی ایس ٹیم کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ ٹیم نے ہند-پاک بارڈر پر دعوت کا کام کیا۔ اور بارڈر انچارج جناب ہرمندر سنگھ کے ساتھ انٹرایکشن کیا۔
ذیل میں کچھ تاثرات دیے جارہے ہیں
l میں نے ایک صاحب کو انگلش ترجمہ قرآن گفٹ کیا۔ وہ چند سکنڈ میری طرف دیکھتے رہے پھرانھوں نے کہا کہ میں نے سعودی عرب میں 5سال سے زیادہ کام کیا ہے۔ وہاں پر کسی نے مجھ کو قرآن کی ایک بھی کاپی نہیں دی تاکہ میں اس کو سمجھ سکوں۔ انھوں نے کچھ مزید نسخے مانگے تاکہ وہ انھیں اپنے احباب کو دے سکیں۔ وہ اب بھی میرے رابطے میں ہیں۔(نغمہ صدیقی، نئی دہلی)
l آپ کی کتابوں نے میری پوری زندگی کو بدل دیا ہے۔ اللہ آپ کو آخرت میں نوازے۔(جاوید اقبال، ویسٹ بنگال)
l سی پی ایس کی طرف سے پوری دنیا میں مسلم اور غیر مسلم حضرات کو ترجمہ قرآن پوسٹ کے ذریعے ارسال کیا جاتا ہے۔ ترجمہ قرآن کی کاپی موصول ہونے کے بعد ایک صاحب نے اپنے گہرے تاثر اور شکریہ کا پیغام ان الفاظ میں بھیجا ہے
Dear Team CPS, I am very pleased to see that this copy of the Holy Book has been delivered to me via post. It is a great pleasure for me to have this wonderful book. And the best thing is that it has translation along with it. Now I can easily understand the Holy Quran without any difficulties. May God bless you for such a wonderful job you are doing. Thank you. (Abdul Muizz)
l امریکا میں خواجہ کلیم الدین صاحب نے ایک جیل میں انگلش ترجمہ قرآن بھیجا تھا ۔ اس پر درج ذیل ای میل موصول ہوئی:
May Allah reward you for sending copies of the Quran! It is a great help in dawah. (Khalil Abdul Khabir, Chaplain, Onondaga Correctional Facility, New York)
l بنگلور ٹیم نے کرشچن انٹرفیتھ کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ اس پر بنگلور ٹیم کو شکریہ کا درج ذیل خط موصول ہوا:
Dear Madam Fathima Sarah, Thank you so much for your presentation at our Indian Theological Meeting. You have presented a very refreshing and inspiring vision of Islam with much clarity and conviction. All our participants appreciated your presentation. Ultimately, what God wants from us is to live as authentic humans and relate with one another as humans and bring glory to God. May God bless you for all your good works! (Fr Jacob Parappally, 27 April 2016, 39 th Annual Meet and Conference, Bangalore)
واپس اوپر جائیں